Home » » Trailer of Tsunami in Hazara, Tehreek Insaaf organized "Jeeway Pakistan Rally" on eve of Pakistan Day

Trailer of Tsunami in Hazara, Tehreek Insaaf organized "Jeeway Pakistan Rally" on eve of Pakistan Day

Written By Ali Awan on Thursday, 22 March 2012 | 10:19

Trailer of Tsunami in Hazara, Tehreek Insaaf organized "Jeeway Pakistan Rally" on eve of Pakistan Day

Pakistan Tehreek Insaaf City Abbottabad's worker organized "Jeeway Pakistan Rally" on the eve of 23rd Marc , Pakistan Day

تحریک انصاف سٹی ایبٹ آباد کے زیر اہتمام جیوے پاکستان ، زندہ باد عمران خان مشعل بردار ریلی کا انعقاد تحریک انصاف پی ایف 44سمیت تمام نشستوں سے امیدوار کھڑے کرے گی اورانشائ اللہ کامیاب ہونگے ، آصف زبیر شیخ ، محمد عارف راز ، ثاقب خان ، شاہد عباسی و دیگر مقررین کا خطابwww.PakistanOnline4u.blogspot.comایبٹ آباد: تحریک انصاف سٹی ایبٹ آباد کے زیر اہتمام جیوے پاکستان زندہ باد عمران خان مشعل بردار ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت تحریک انصاف ہزارہ کے رہنما آصف زبیر شیخ اور محمد عارف راز نے کی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان‘ تاجروں اور نوجوانوں نے شرکت کی ریلی کینٹ چوک سے ہوتی ہوئی پورے بازار کا چکر لگا کر ختم ہو گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما آصف زبیر شیخ‘ محمد عارف راز ، ثاقب خان، شاہد عباسی اور دیگر نے نے کہا کہ عمران خان جس تبدیلی کا اعلان کر چکے ہیں اس کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا قوم نے آئندہ الیکشن میں یہ عہد کر لیا ہے کہ وہ عمران خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے ملک سے کرپشن‘ بے روزگاری‘ لاقانونیت اور موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا رہنمائوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے  ہزارہ آصف زبیر شیخ کی شب و روز محنت اور تحریک انصاف کے ساتھ لگائو کے وجہ سے تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور ہزارہ میں تحریک انصاف کے ہزاروں کی تعداد میں کارکن موجود ہیں  انہوں نے کہا کہ  پی ایف 44 سمیت ہزارہ بھر سے تحریک انصاف کے امیدواران آئندہ انتخابات اگر شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے تو تاریخی اور بھاری ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے آصف زبیر شیخ اور محمد عارف راز نے مزید کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور نوجوان یہ جان چکے ہیں کہ ملک میں انقلاب صرف عمران خان ہی لا سکتے ہیں اس لیے لاکھوں کی تعداد میں ملک بھر سے نوجوان تحریک انصاف میں شامل ہو کر عمران خان کا پیغام اور تحریک انصاف کا منشور گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں اور نوجوانوں کی محنت ہر حال میں رنگ لائے گی۔


0 comments:

Post a Comment