Bhoja Air Crash's victim Saud burried in Abbottabad
ایبٹ آباد:بھوجا طیارہ حادثہ،چاچا اسحاق کا جواں سالہ بیٹا بھی حادثے میں جاں بحق۔ علاقے میں کہرام مچ گیا۔ سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب اسلام آباد میں کراچی سے آنے والا بھوجاایئرلائن کا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا ۔ جس میں 127 سے زائد مسافر لقمہ اجل بن گئے۔ ان میں سمال انڈسٹری چوک منڈیاں میں مکینک کا کام کرنے والے معروف سیاسی سماجی شخصیت چاچا اسحاق کا جواں سالہ بیٹا سعود بھی مارا گیا۔ سعود کی نعش ہفتہ کے روز اسلام آباد سے ایبٹ آباد سرسیّد کالونی میں ان کے گھر لائی گئی۔ سعود کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سعود کی نماز جنازہ کالج گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سعود کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا

0 comments:
Post a Comment