Home » , » Imran Khan's complete speach in Abbottabad Jalsa, عوام کا سونامی حکمرانوں کو بہالے جائے گا، عمران خان

Imran Khan's complete speach in Abbottabad Jalsa, عوام کا سونامی حکمرانوں کو بہالے جائے گا، عمران خان

Written By Ali Awan on Sunday, 8 April 2012 | 14:13

ایبٹ آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا سونامی حکمرانوںکو بہالے جائے گا، ملک میں رائج سیاسی نظام میں زرداری کے بعد بلاول زرداری اور شریفوں میں شریف ہی آگے آئینگے، اقتدار میں آ کر ہزارہ سمیت چھوٹے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا تاکہ ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچ سکیں، ملک کے اندر سونامی کا انقلاب آنے کے بعد پاکستان پر ٹھونسی گئی نام نہاد جنگ کا پہلے دن ہی خاتمہ کر دیا جائیگا ،مسائل بندوق یا ڈنڈے کے زور پر نہیں بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں ،قوم کو امریکہ کی غلامی سمیت بیرونی قرضوں اور بھیگ مانگنے کے عمل سے نجات دلاکر اپنے پاؤں پر کھڑاکرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام کو گورنمنٹ کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے پارٹی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی ، پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، صوبائی صدر اسد قیصر، یوتھ ونگ کے قائم مقام سربراہ ابرار الحق سمیت سردار محمد یعقوب، راجہ عامر زمان، اعظم خان سواتی، آصف زبیر شیخ، علی اصغر خان ، سردار شیر بہادر، ڈاکٹر اظہر جدون، سردار ادریس، وسیم شہزاد خٹک اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہم پر ٹھونسی گئی نام نہاد جنگ سے ہر روز ہمارے شہری اور فوجی شہید ہو رہے ہیں اور ہر کوئی اس جنگ سے بے خبر ہے، ملک کی پچاس سیاسی جماعتوں کی جانب سے بات چیت سے مسائل حل کرنے کے واضح پیغام کے باوجود این آر او زدہ پتلے اور ڈالروں کے غلام وپچاری اس جنگ کو ختم کرنے میں قطعا سنجیدہ نہیں، زرداری، میاں نواز شریف، اسفند یار ولی ، مولانا فضل الرحمن کوئی بھی اس جنگ کو ختم کرنے اور اس سے باہر نکلنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ سے قوم کو نجات دلائینگے اور اس حوالے سے کوئی کسر روا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جب بھی حکومت میں آئیگی ملک میں موجودہ بلدیاتی نظام کو تبدیل کرتے ہوئے ایک انقلابی بلدیاتی نظام لائے گی جس کے تحت گاؤں کی سطح پر بھی عوام کو مکمل آزادی حاصل ہوگی، ہر گاؤں اپنے فیصلوں میں خود مختار ہوگا، پٹواری، سکول ، تھانوں اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فیصلے عوامی آراء اور مشاورت سے ہونگے کسی کو تحصیلداروں اور تھانوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی گلی محلوں کے کاموں کیلئے عوام کو درخواستیں اٹھا کر لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اقربا پروری اور سیاست پروری کی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کیا جائیگا اور عوام کو انگریز کے رائج کردہ فرسودہ نظام سے نجات دلائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو سیاسی نظام رائج ہے اس میں زرداری کے بعد بلاول اور شریفوں میں شریف ہی آگے آئینگے، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اور ان جیسے لیڈر لاکھ چاہئیں وہ کبھی پارٹی کے لیڈر نہیں بن سکتے ، قیادت شریف فیملی کے پاس ہی رہے گی اور اسی طرح پیپلز پارٹی کی قیادت زرداری فیملی کے ہاتھ میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس رواج کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے ۔
ہماری جماعت میں ہر کارکن اپنی محنت اور لگن سے اوپر آسکتا ہے ، پارٹی کی دو مہینوں تک جاری ممبر شپ مہم کے خاتمے کے بعد جماعتی انتخابی عمل مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کر کے ہم اپنے ملک کے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بھی طیب اردگان کا انقلاب بپا کیا جاسکتا ہے ہمارے پاس، سونے، تانبے، کوئلہ، گیس، سنگ مر مر سمیت ہر طرح کے ذخائر موجود ہیں صرف ملک کے نظام کو ٹھیک کر کے ہم ترکی سے آگے نکل سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نظام کے ٹھیک ہونے سے کرپشن ختم ہو جائیگی اور بیرونی سرمایہ بھی پاکستان آئیگا ، انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور میاں نواز شریف آپس میں ملے ہوئے ہیں، چور چوروں کا کبھی احتساب نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ ان کی کرپشن کی قیمت عوام کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔



Imran Khan Full Address in Abbottabad Jalsa 8 April 2012 (Audio Only)




Imran khan Jalsa Speech at Abbottabad Jalsa


Imran Khan calls Fazul rehman Maulana Diesel in Abbottabad Jalsa Must watch

0 comments:

Post a comment