Home » » کوہستان : این جی اوز خواتین کو دفتروں سے نکالیں ورنہ ان کے ساتھ نکاح باندھ لیا جائیگا ، مولانا عبد الحلیم

کوہستان : این جی اوز خواتین کو دفتروں سے نکالیں ورنہ ان کے ساتھ نکاح باندھ لیا جائیگا ، مولانا عبد الحلیم

Written By Ali Awan on Saturday, 5 May 2012 | 15:11

کوہستان : این جی اوز خواتین کو دفتروں سے نکالیں ورنہ ان کے ساتھ نکاح باندھ لیا جائیگا ، مولانا عبد الحلیم 

داسو (www.PakistanOnline4u.blogspot.com) کوہستان میں این جی اوز خواتین کے ذریعے اپنی تمام سرگرمیاں بند کر دیں ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری ان پر ہو گی مولانا عبدالحلیم نے جامع مسجد کمیلا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں بچیوں کی تعلیم فوری بند کی جائے جمعیت علماء اسلام کے سابق ممبر قومی اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار کوہستان کے مرکزی مقام کمیلا میں سینکڑوں حاضرین کے سامنے کیا قبل ازیں انہوں نے ایم ایم اے دور حکومت میں جب وہ ایم این اے تھے تب افیون کی کاشت کو بھی جائز قرار دیا تھا انہوں نے کہا کہ مال کیلئے ہمیں بے غیرت نہ بنایا جائے سکولوں میں بچیوں کو تعلیم دلانے والے شرم و حیا کے دشمن ہیں اس کی اجازت ہماری غیرت نہیں دے سکتی این جی اوز اپنے دفتروں کے اندر خواتین کو فارغ کر دیں ورنہ ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ نکاح باندھ لیا جائے گا اور حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہو گی

0 comments:

Post a Comment