بلوچستان میں انتخابی دنگل، غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچ و پشتون قوم پرستوں
نے میدان مار لیا
کوئٹہ(آن لائن ) بلوچستان میں انتخابی دنگل غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچ و پشتون قوم پرستوںنے میدان مار لیا نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ حلقہ پی بی 48 کیچ سے 4 ہزار 3 سو 25 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جبکہ بی این پی (عوامی) کے سیداحسان شاہ 3 ہزار 5 سو 98 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی بی 36 قلات ون سے نیشنل پارٹی کے امیدوار میرخالد خان لانگو 7 ہزار آٹھ سو 10 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے آغا محمود شاہ 3 ہزار پانچ سو ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی بی 46خاران سے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے عبدالکریم نوشیروانی 3ہزار تین سوتیس ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) احمدنواز حسنی 2ہزار 8 سو ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے پی بی 10پشین تھری سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سردار مصطفیٰ ترین 6ہزار چار سو 12ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالباری آغا 4 ہزار 7 سو 23ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی بی 12قلعہ عبداللہ ٹو سے عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان 8ہزار دو سو چوبیس ووٹ لے کر اول جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالقہار ودان 5 ہزار 5 سو ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی بی 7 زیارت جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا گل محمد دومڑ 9 ہزار 3 سو 96 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت (نظریاتی) کے مولانا نور محمد 8 ہزار 2 سو 99 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی بی 22 ہرنائی سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال 4 ہزار 2 سو 34 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے خالق شاہ 3 ہزار 7 سو ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے حلقہ پی بی 11 قلعہ عبداللہ ون سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی 8 ہزار 2 سو 24 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی (ف) کے مولوی عبدالرحیم 6 ہزار ایک سو 71 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے ۔
0 comments:
Post a Comment