Home » , , , , , , » Elections 2013 Results - Who wins from where, Imran from Peshawar Nawaz from Sargodha

Elections 2013 Results - Who wins from where, Imran from Peshawar Nawaz from Sargodha

Written By Ali Awan on Saturday, 11 May 2013 | 14:27

انتخابی دنگل میں عوام کی عدالت کے فیصلہ کے مطابق(ن) لیگ نے میدان مار لیا۔ تحریک انصاف دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری  جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا نمبر  تیسرا رہا۔  میاں نواز شریف ، شہباز شریف، عمران خان ، نبیل گبول، فہمیدہ مرزا کامیاب۔ راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، فردوس عاشق اعوان اپنی سیٹیں ہار گئے۔دوسری جانب کئی بڑے سیاستدانوں کو اپنی سیٹوں کے لالے پڑے ہوئے ہیں راولپنڈی میں این اے 55میں شیخ رشید احمد کو مسلم لیگ ن کے مخالف امیدوارشکیل اعوان کو برتری حاصل ہے جبکہ این اے 56میں عمران خان کے مقابلے میں حنیف عباسی کو بھی سیٹ کے لالے پڑ گئے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 1 پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 66ہزار465ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ این اے2سے تحریک انصاف ہی کے انجینئر حامد الحق41361، این اے4سے تحریک انصاف کے گلزار خان 35720،این اے5نوشہرہ سے تحریک انصاف کے پرویز خٹک، این اے6سے تحریک انصاف کے سراج محمد خان، این اے 30سوات سے تحریک انصاف کے سلیم الرحمن، این اے67سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی85021، این اے68سے میاں محمد نواز شریف65332، این اے72میانوالی سے تحریک انصاف کے امجد علی خان 95061، این اے78فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رجب علی خان بلوچ83116، این اے96گجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے انجینئر خرم دستگیر57438، این اے97گجرانوالہ سے  مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد بشیر ورک98767، این اے 99گجرانوالہ سے  مسلم لیگ (ن) رانا عمر نذیر، این اے115نارووال سے مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد رشید67760، این اے117نارووال سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال47799، این اے  120سے میاں محمد نواز شریف، این اے 124سے مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر، این اے129لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے میاں شہباز شریف ، این اے141مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد اسحاق 60221، این اے  144اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے محمد عارف چوہدری57335، این اے 147اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے مہین بھٹو،این اے 154لودھراں سے تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین72735، این اے 195رحیم یار خان سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سید مصطفی محمود64900، این اے 199سکھر سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سید خورشید شاہ، این اے 201گوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے علی محمد خان مہر، این اے 207لاڑکانہ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی فریال تالپور،این اے 225بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی فہمیدہ مرزا65914، این اے 227سے پاکستان پارٹی کے میر منور علی تالپور64626، این اے 246لیاری سے ایم کیو ایم کے نبیل  احمد گبول108330، این اے 259کوئٹہ سے محمود خان اچکزئی اپنے انتخابات جیت چکے ہیں۔ 

0 comments:

Post a Comment