Home » » Elections results proves that Pakistan's youth is with PML-N, Shahbaz Sharif

Elections results proves that Pakistan's youth is with PML-N, Shahbaz Sharif

Written By Ali Awan on Saturday, 11 May 2013 | 13:51


 انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا  پاکستان کے غریب عوام اور نوجوان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں‘شہبازشریف
لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی خدائے بزرگ و برتر کی مہربانی اور پاکستان کے عوام کے محمد نواز شریف کی قیادت پراعتماد کا نتیجہ ہے۔   یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام اور نوجوان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ میں اس کامیابی پر پاکستان کے محنت کشوں، تاجروں، کاشتکاروں، سرکاری ملازمین، خواتین، طالبعلموں سمیت زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے اہل وطن کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ  مخالفین کی طرف سے وسائل اور سرمائے کے غیر معمولی استعمال کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی جیت ایک عام آدمی کی جیت ہے اور پاکستان کے غریب عوام اس جیت کو اپنی فتح سمجھنے میں حق بجانب ہیں۔

0 comments:

Post a Comment