Home » , , » Islamabad NA-48 - PTI President Javed Hashmi winning the elections over PML-N

Islamabad NA-48 - PTI President Javed Hashmi winning the elections over PML-N

Written By Ali Awan on Saturday, 11 May 2013 | 14:55


 این اے 48سے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی  واضح برتری ،انجم  عقیل دوسرے نمبر پر ،غیر حتمی نتائج

 اسلام آباد(آن لائن) باغی کی آواز پر شہر اقتدار باغی ہو گیا،پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی این اے 48سے 18539کی برتری کے ساتھ بازی لے گئے۔تحریک انصاف کے امیدوار کی اسلام آباد سے کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مین الیکشن آفس کے جشن،ڈھول کی تھاپ اور ملے نغموں پر نوجوان رات بھر جشن مناتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق رات گئے تک غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلام آباد ون (این اے 48) سے تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی45889ووٹ لیکر پہلے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان 27350ووٹ لیکر دوسرے نمبر ،جماعت اسلامی کے میاں اسلم11971ووٹ لیکر تیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے فیصل سخی بٹ3041ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 48میں مجموعی طور پر260پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جہاں 8ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے۔رات گئے تک وفاقی دارالحکومت کے زیادہ تر شہری علاقوں جن میں جی سیون ون،ٹو، ایف سیون ون،ٹو،تھری فور،جی نائن مرکز،جی نائن ون سے فور،جی ایٹ مرکز و دیگر سیکٹرز،آئی نائن و آئی ٹین کے سیکٹرز،آئی ایٹ کے سیکٹرز،گولڑہ شریف،شاہ اللہ دتہ،ایف ایٹ ون،ایٹ ٹو ،تھری اور فور،ای سیون،ایف سیون کچی آبادی،ڈھوک پراچا سمیت شہری و چند ایک دھاتی پولنگ سٹیشنوں سمیت 127پولنگ سٹیشنوں پر مخدوم جاوید ہاشمی نے 45ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے مجموعی طور پر لیگی امیدوار پر 18ہزار سے زائد کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔حلقہ این اے 48میں اگرچہ رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 94ہزار سے زائد ہے اور پولنگ کے دن لوگوں کا جوش وو خروش بھی دیدنی تھا تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی ناکافی سہولیات کی وجہ سے انتے ووٹ پول نہیں ہو سکے جس تعداد میں لوگ پولنگ سٹیشنوں پر موجود تھی۔اکثر جگہوں پر ووٹروں کی تعداد زیادہ جب کہ پولنگ بوتھ کم ہونے کے باعث بھی لوگوں کی زیادہ تر تعداد مقررہ وقت ختم ہونے کے باعث ووٹ پول کیے بغیر واپس چلے گئے۔پولنگ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی 60فیصد سے زیادہ تعداد نوجوان خواتین و حضرات پر مشتمل تھی۔

0 comments:

Post a Comment