Home » , » Karachi Elections 2013 results - Peoples Party and MQM wins two seats each in National Assembly

Karachi Elections 2013 results - Peoples Party and MQM wins two seats each in National Assembly

Written By Ali Awan on Saturday, 11 May 2013 | 14:07



 کراچی ، قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے متحدہ قومی موومنٹ اور 2سے  پیپلزپارٹی غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب  
کراچی(آن لائن) کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے متحدہ قومی موومنٹ اور 2سے پاکستان پیپلزپارٹی غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے، غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-249میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار40ہزار400ووٹ لے کر پہلے نمبرپر رہے ،جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالعزیز میمن 35ہزار110ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے NA-253پر متحدہ قومی موومنٹ کے مزمل قریشی 60ہزار260ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے اشرف قریشی14ہزار600ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-248میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شاہجہان بلوچ 62ہزار960ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار نبیل گبول 3200ووٹ لیے اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ NA-239میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے 38ہزار ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ قومی موومنٹ کے سلمان مجاہد بلوچ30ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

0 comments:

Post a Comment