Home » » NA-49 Islamabad - PML-N Dr Tariq Fazal in winning position

NA-49 Islamabad - PML-N Dr Tariq Fazal in winning position

Written By Ali Awan on Saturday, 11 May 2013 | 15:42

این اے 49سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری 70,137ووٹ لیکر پہلے نمبر ، تحریک انصاف کے چودھری الیاس مہربان دوسرے نمبر رہے،غیر حتمی نتائج
اسلام آباد(آن لائن)این اے 49اسلام آباد ٹو سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری 70,137ووٹ لیکر پہلے نمبر ،پاکس
تان تحریک انصاف کے چودھری الیاس مہربان46,947ووٹ لیکر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفی نواز کھوکھر31,763ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چودھری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایک بار پھر اپنے حلقے سے 23ہزار 190ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پاکستان تحریک انصاف کے چودھری الیاس مہربان رہے ہیں جنہوں نے 46ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ اس دوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفی نواز کھوکھر تیسرے نمبر رہے اور انہوں نے مجموعی طور پر 31ہزار 872ووٹ حاصل کیے ہیں۔حلقہ این اے 49میں مجموعی طور پر 246پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جبکہ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ سے زائد تھی۔

0 comments:

Post a Comment