Home » » PML-N becomes largest party in elections 2013, Nawaz Sharif

PML-N becomes largest party in elections 2013, Nawaz Sharif

Written By Ali Awan on Saturday, 11 May 2013 | 13:54



مسلم لیگ (ن) الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے،  نواز شریف
ملک و قوم کی خاطر سب کو مذاکرات کی دعوت دیتاہوں کہ آئو بجلی کی لوڈشیڈنگ، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے ایک میز پر مل بیٹھیں، اللہ تعالیٰ نے جو کامیابی عطا فرمائی ہے پوری قوم اللہ کے ہاں شکرانے کے طور پر سربسجود ہو جائے،کارکنوں سے خطاب
لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، ملک و قوم کی خاطر سب کو مذاکرات کی دعوت دیتاہوں کہ آئو بجلی کی لوڈشیڈنگ، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے ایک میز پر مل بیٹھیں، اللہ تعالیٰ نے جو کامیابی عطا فرمائی ہے پوری قوم اللہ کے ہاں شکرانے کے طور پر سربسجود ہو جائے، نوجوانوں سے جو وعدے کیے ان کا پورا کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، حسن نواز، سلمان شہباز، سینیٹر طارق عظیم و دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ خطاب صرف ان کیلئے نہیں جنہوں نے ووٹ دیئے بلکہ پوری قوم کیلئے ہے۔ قوم نے انتخابی جلسوں اور پھر اب الیکشن میں جو محبت دی وہ دل پر نقش ہوگئی۔ الفاظ نہیں شکریہ ادا کرنے کو لیکن مجھے بھی دوگنی محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اللہ نے ایک بار خدمت کا موقع دیا ہے لہٰذا ہم نے نوجوانوں سے جو وعدے کیے ہیں ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔ ہم نے نوجوانوں کو ووٹ لینے کیلئے جھوٹے وعدے کرکے استعمال نہیں کیا بلکہ نوجوانوں کیلئے ٹھوس پروگرام موجود ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم سب کو کنفرمیشن ہے کہ (ن) لیگ سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ دعا کریں کہ انتخابی نتائج مزید واضح برتری ہو تاکہ بیساکھیوں کے بغیر حکومت بنا سکیں تاکہ ہمیں نوجوانوں کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے کسی اور کا سہارا تلاش نہ کرنا پڑے کیونکہ مانگی ہوئی سیٹیں مضبوط حکومت کا باعث نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے جو کامیابی دی وہ اپنی ذات نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے کام کرکے خدا کوراضی کریں گے کیونکہ خلق خدا راضی ہو گئی تو اللہ راضی ہو جائے گا۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ مجھے اور شہبازشریف اور پارٹی کو گالیاں دی گئیں لیکن ہم نیکسی کے خلاف ایک الفاظ نہیں کہا ہم نے صرف گالیاں سنی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر سب کچھ فراموش اور معاف کرتیہ یں۔ ہم صرف چاہتے ہیں کہ اللہ پاکستان کی حالت بدلنے کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلی جس کو اپنی حالت بدلنے کا خود خیال نہ ہو۔ نواز شریف نے سب جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئو بجلی کی لوڈشیڈنگ، غربت، مہنگائی کے خاتمے کیلئے مل بیٹھیں تاکہ میری قوم سکھ کا سانس اور خوشحالی کی زندگی گزارسکیں۔ اس موقع پر میاں شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوکر قوم کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ اللہ کا شکر کریں کہ اللہ نے لاج رکھ دی۔ اب خادم نہیں نوکر بن کر قوم کی خدمت کروں گا۔ زرداری نے اربوں جوئے اور لوٹے اور ٹی وی چینلز، اخبارات، اشتہارات پر لگائے۔ سائیکل نے بلے اور تیر کو اوپر بٹھایا لیکن ہینڈل ہی الگ ہو گیا۔

0 comments:

Post a Comment