Home » , » PTI accept defeat in elections and congratulates PML-N on victory

PTI accept defeat in elections and congratulates PML-N on victory

Written By Ali Awan on Saturday, 11 May 2013 | 15:25

Asad Umar accept PTI's defeat and congratulates PML-N




عام انتخابات، تحریک انصاف نے شکست تسلیم کر لی، ن لیگ کو مبارکباد 
عمران خان نتائج کو سپورٹس مین کے طور پر لے رہے ہیں، آج رد عمل دیں گے، تحریک انصاف کے پی کے میں حکومت بنائے گی، اسد عمر کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابات میں شکست کو تسلیم کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انکی جماعت خیبر پختونخواہ میں حکومت بنائے گی۔ اسد عمر جو کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں نے مسلم لیگ کو کامیابی پر بھیجے گئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگ ایک بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لئے یہ ایک بڑا اور سنہری دن ہے جس  جماعت کی پارلیمنٹ میں نمائندگی نہیں تھی تاہم اب یہ دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکے رہنما جو کہ ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہیں نتائج سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج اتوار کو رد عمل دیں گے۔ لیکن میں کہوں گا کہ وہ سپورٹس مین ہیں اور جانتے ہیں کیسے جیتا اور کیسے ہارا جاتا ہے اور ہارنے کے بعد واپسی کیسے ہوتی ہے۔ وہ ان نتائج کو ایک سپورٹس مین کے طور پر لے رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی نشست پر صوبائی اسمبلی سے کامیابی امیدوار شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ  میں ایک بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے اور یہ صوبہ میں ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔ جو کبھی کرپشن میں ملوث نہ ہو گی۔

0 comments:

Post a Comment