راولپنڈی ، این اے 56 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق ،1زخمی
راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کے علاقوں گوجر خان اور رحمان آباد میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حامیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کے علاقوں گوجر خان اور رحمان آباد میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا ، دونوں اطراف سے پتھراو? کیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔ گوجر خان میں فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 56 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے درمیان مقابلہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment