وہ لوگ جو کہتے تھے میری سیاست کا سورج غروب ہو گیا، اصل میں شیخ رشید کی سیاست اب شروع ہوئی ہے
عمران خان کے ساتھ مل کر مل کی تقدیر بدل دیں گے،حلقہ این اے 55سے کامیابی کے بعد لال حویلی میں شیخ رشید کا خطاب
راولپنڈی(آن لائن)راول پنڈی کے حلقہ این اے 55سے کامیابی کے بعد لال حویلی میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو کہتے تھے کہ ان کی سیاست کا سورج غروب ہو گیا، اصل میں شیخ رشید کی سیاست اب شروع ہوئی ہے، عمران خان کے ساتھ مل کر مل کی تقدیر بدل دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لال حویلی میں خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیاوہ ان کی بھی خدمت کریں گے، سیکورٹی مسائل حل کر کے ان کے دروازے عوام کے لیے 18گھنٹے کھلے رہیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنہوں نے ان پر الزام تراشیاں کیں وہ انہیں معاف کرتے ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد ایک مہینے کی مہلت دیں گے اورشہر میں جوئے، منشیات کے اڈے ختم کر دیں۔
0 comments:
Post a Comment