Home » » PM Nawaz Sharif's Cabinet Members took oath of their designations

PM Nawaz Sharif's Cabinet Members took oath of their designations

Written By Ali Awan on Friday, 7 June 2013 | 12:47

Federal Cabinet Members took oath of their designations
President Asif Ali Zardari administering oath of office to sixteen federal ministers during oath ceremony at Aiwan e Sadr, Islamabad

President Asif Ali Zardari administering oath of office to nine ministers of state during oath ceremony at Aiwan e Sadr, Islamabad

اسلام آباد : 25 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ 16 وفاقی اور 9 وزرائے مملکت پر مشتمل ہے جبکہ 2مشیر اور 2 معاون خصوصی بھی کابینہ کا حصہ ہیں،وزارت خارجہ اور دفاع کے قلمدان وزیر اعظم کے پا س رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم نوازشریف ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، پہلے مرحلے میں 16 وفاقی وزرا اور بعد ازاں 9 وزاراءمملکت نے حلف اٹھایا۔ بتایا گیا ہے کہ چوہدری نثارکو وزیر داخلہ بنادیا گیا ہے جبکہ پرویز رشید کو وزیر اطلاعات و نشریات، احسن اقبال منصوبہ بندی کمیشن، خواجہ آصف پانی وبجلی ،اسحاق ڈار خزانہ، شاہد خاقان عباسی پٹرولیم و قدرتی وسائل ، سردار محمد یوسف مذہبی امور کے وزیر ہوں گے جبکہ غلام مرتضیٰ جتوئی انڈسٹریز، خواجہ سعد رفیق ریلویز ،کامران مائیکل کو قومی بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کا قلم دان دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ برجیس طاہر کو پارلیمانی امور، سکندر حیات بوسن کو سمندر پار پاکستانیوںکی وزارت دی گئی ہے اور پیر صدر الدین شاہ راشدی نیشنل فوڈ سیکورٹی کے وفاقی وزیر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرتاج رزیر خارجہ امور اور قومی سلامتی اور کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم کو ہوا بازی کا مشیر بنایا گیا ہے جبکہ طارق فاطمی اور ثناءاللہ زہری وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہوں گے ۔

0 comments:

Post a Comment